ساہیوال(بیورو چیف) نورشاہ قصبہ میں چارہ کاٹنے پر تنازعہ 2برادریوں کے درمیان فائرنگ 1شخص قتل 2افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نورشاہ قصبہ میں فتیانہ برادری اور مادھربرادری کے درمیان چارہ کاٹنے پر تنازعہ ہوا اور دونوں گروپوں میں لڑائی شروع ہوگئی اور فائرنگ سے مادھر برادری کا 50سالہ محمد قاسم قتل اور نواز اور سخاوت 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی ڈیڈباڈی قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے.
37