اسلام آباد (بیوروچیف )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا جس کے بعد پاکستان مشکلات سے باہر نکل آئے گا، اس وقت ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہپاکستان اس انتہائی مشکل دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائز کو سامنے رکھ کر ترجیح کردہ فہرست بنائی ہے جس میں طے کیا جائے گا کہ امپورٹ میں کن کو فوقیت حاصل ہونی چاہیے، ایکسپورٹز، ادویات، خوراک کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے ہو جائے گا اور پاکستان مشکلات سے باہر نکل آئے گا جس کے بعد کثیرالجہتی اور دوطرفہ ادارے ہمارے ساتھ کام کریں گے۔
38