35

مصنوعی مہنگائی ‘ذخیرہ اندوزی کاخاتمہ یقینی بنایا جائے ‘ ڈی سی سرگودھا ندیم ناصر

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا ہے کہ عوام الناس کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سخت چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ مصنوعی مہنگائی او راشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کو ہر گز معاف نہ کیا جائے او ران پر بھاری جرمانوں سمیت ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ انہوں نے یہ احکامات ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس میں جاری کئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوانہ اور اسسٹنٹ کمشنر وں سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کا ویژن کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مصنوعی مہنگائی کاخاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے بعض پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتہ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ ریٹ لسٹ الصبح مارکیٹ میں ہر جگہ موجود ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں