41

مضرصحت چاول کھانے والے 4 افراد ہسپتال پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ محلہ مبارک آباد میں مضر صحت چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا’ چک جھمرہ کے علاقہ مبارک آباد کے رہائشی 40 سالہ نوید ولد نذیر کی اہلیہ بیٹی نے رات کو گھر میں چاول بنائے اور انہوں نے چاول کھائے اور رات گئے ان کی طبیعت خراب ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں