فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے کہا کہ معای استحکام کیلئے صرف دعوے نہیں عملی اقدامات کئے جائیں،ابھی یا پھر کبھی نہیں،کی پکار شروع ہونے سے پہلے سیاست دان اور ارباب اختیار صرف عوام کا سوچیں ۔ ملک کو گھمبیر صورتحال سے نکالنے کیلئے عمران نیا ز ی اور اتحادی حکومت اپنی انا کو چھوڑ کر ملکی مفاد میں فیصلے کر ے ، بیوروکریسی ،عدلیہ اور میڈیا مو جودہ بد تر ین معاشی بحران کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا قومی کردار ادا کر یں۔جب سیاست انتقامی د شمنی اور نفرت میں بد ل جاتی ہے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوتے ا ور نہ ہی عوام کو کوئی ریلیف ملتا ہے سیاسی لڑا ئیو ں سے عوام دن بدن معاشی طور پر درگور ہوتی جارہی ہے۔
46