اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں گا ڑ یو ں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 84 ہزار جبکہ گذ شتہ سال اسی مدت میں 1 لاکھ 35 ہزار گاڑیاں فر و خت ہوئیں، پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جو لائی سے لیکر دسمبر 2022تک کی مدت میں ملک میں84ہزار088یونٹس کا ر و ں کی فرو خت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے مقابلہ میں 38فیصد کم ہے، گزشتہ ما لی سال کی اسی مدت میں ملک میں1لاکھ35 ہزار 976یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
