فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر میا ں منیر احمد نے کہاکہ قومی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں ،حکومت کو مضبوط کر نے لئے ترجیحات کا تعین کرے ، مہنگائی کے مقا بلے روپے کی قدر میں کمی وجہ ہے،پاکستان کو بر آ مدات بڑھانے کیلئے ضرورت پر مبنی پالیسیاںوضع کرنیکی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران پچاس فیصد سے زائد کاروباری یونٹس بند ہو چکے ہیں ، ٹیکسٹائل اور اسپننگ یونٹس کی بندش سے تقریبا دو لاکھ سے ز ا ئد ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں پاکستان سے د و سرے ممالک کو ٹیکسٹائل اشیاء کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی ا ضافے کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران پیدواری لاگت میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ امپورٹرز اور بزنس سیکٹر کی شنوائی نہ ہونے سے ملک شدید غیر مستحکم ہونے کی طرف جارہا ہے حکومت کاروبار زندگی اور معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ کو مزید کمزور ہونے سے بچائے۔ اور امپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
35