51

مفتاح اسماعیل کا ڈار پر پھر وار

لاہور (بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے پاکستان میں عجیب سا سسٹم قائم ہو چکا ہے، ایک چھوٹی سی اشرافیہ ہمارے تمام فیصلے کر رہی ہوتی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا ہر ملک ہم سے آگے نکل رہا ہے جس کی وجہ گورننس کا ٹھیک نہ ہونا ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا مقامی سطح پر جب تک اختیارات منتقل نہں ہوں گے تو گورننس ٹھیک نہیں ہو گی، ہمیں نچلے طبقے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا ہے ہم نے جمہوری طرز حکومت اور صدارتی سسٹم کو دیکھا، آمریت کو بھی دیکھ لیا، ملک میں عجیب کا ایلیٹ سسٹم قائم ہو چکا ہے جسے ہٹانا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں