32

مفت آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات پر سی پی او علی ناصر رضوی کااطمینان

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے جڑانوالہ آمد پر 3 مفت آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا اور 2 ایس ایچ اوز و پولیس ملازمین کو انعامات سے نوازا، تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی نے جڑانوالہ آمد پر ایس پی ٹائون بلال سلہری،اسسٹنٹ کمشنر شوکت مسیح سندھو کے ہمراہ 3 مفت آٹا پوائنٹس جڑانوالہ،روڈالہ روڈ ، بچیانہ منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مفت آٹا پوائنٹس پر آنیوالے شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی سی پی او سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ پورے ضلع میں مقرر کردہ مفت آٹا پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہے پولیس کے جوان مفت آٹا پوائنٹس پر آنیوالے شہریوں کی مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے سی پی او سید علی ناصر رضوی نے بچیانہ مفت آٹا پوائنٹ پر بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ ریاض اٹھوال،ایس ایچ او تھانہ بچیانہ کو 10/10 ہزار روپے انعام دیا اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ بلال سلہری کی کارکردگی کو سراہتے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں