25

مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے

ساہیوال(بیوروچیف) نگران صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی زیر صدارت ساہیوال ڈویژن میں آٹے کی تقسیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید،آر پی او محبوب رشید،ڈپٹی کمشنراکرام الحق اور ڈی پی او فیصل شہزاد نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے گزشتہ روز آٹے کی تقسیم کے دوران خاتون کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے تحقیقاتی رپوٹ کل تک پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی نفری اور کاؤنٹرز کی تعداد کو بڑھا کر دگنا کیا جائے اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ آٹا فراہمی مراکز پر نظم و ضبط کو یقینی بنائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مفت آٹا سنٹرز پر ہجوم کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت تمام صوبائی وزراء اور سیکرٹریز فری آٹا پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مفت آٹے کے سنٹرز پر صبح 6 بجے سے آٹا فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں