گوجرہ(نامہ نگار)بیٹے کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کر نے پر مقدمہ درج کرانے کی رنجش،مسلح افراد نے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے پر ہوائی فائرنگ کر دی۔چک نمبر360ج ب کی صغراں بی بی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کے بیٹے کوملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کیاتھاجس کامقدمہ درج کرانے کی رنجش پر ملزمان علی حسن وغیرہ نے ان پرہوائی فائرنگ کر کے دھمکیاں دی ہیں۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




