51

ملازم نے مالک کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے کی کھاد چوری کر لی

گوجرہ(نامہ نگار)ملازم نے مالک کے ڈیرہ سے تین لاکھ روپے مالیتی کھاد چوری کر لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر366ج ب کے ندیم قاسم نے اظہر عباس کو اپنے ڈیرہ مویشیاںپر ملازم رکھا ہو اتھاجس نے اس کی عدم موجود گی میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ30عددبوری کھاد چوری کر لی اور کھادڈالہ پر لوڈ کر کے فرارہوگئے ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں