25

ملاوٹی دودھ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر آگئے

ساہیوال(بیورو چیف) ملاوٹی دودھ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر آ گئے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز علی خرم کی ساہیوال ریجن میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ۔ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 15ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ساہیوال علی خرم نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ انہوں نے شہر کے مختلف پوائنٹس پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر15ہزار لیٹر دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسی طرح سیمپل فیل ہونے پر دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔ ملاوٹی دودھ کی ترسیل لاہور کی مختلف شاپس پر ہونا تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز علی خرم نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہیں اور ملاوٹ کرنے والے عناصر کو انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں