38

ملکی ترقی کیلئے لازم ہے خواتین بھی ہرشعبہ میں آگے آئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر چوہدری محمد نواز، سابق میونسپل کونسلر اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے بانی رکن چوہدری مشتاق احمد نے نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد کا وزٹ کیا اور اس موقعہ پر طالبات سے تعلیم نسواں اور ہنر مندی کی موجود ہ دور میں اہمیت کے موضوع پر خطاب کیا، چوہدری محمد نواز نے کہا کہ ملک میں باون فیصد سے زیادہ آبادی خواتین کی ہے، ملکی ترقی کے لازم ہے خواتین بھی ہر شعبہ میں آگے آئیں، حکومت نے خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے بے شمارفنی ادارے قائم کیے ہیں جن کی ذریعہ سے خواتین اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ملک اور اپنے گھر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں، کالونی غلام محمد آباد میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے ١٩٦٠ میں انڈسٹریل سکول قائم کیا تھا جو نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول کے نام سے فروغ ہنرمندی کے سلسلہ میں قائم کیا تھا وہ آج اپنے نام کی طرح اسم بامسمی بن چکا ہے، جس کی فنی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے، خواتین کوچاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہنر مندی میں مہارت پیدا کر کے اپنے لیے نئے نئے راستے پیدا کرتی چلی جائیںِ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں