فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)شہر کی ممتازسیاسی ‘سماجی اور کاروباری شخصیت شفاعت علی رانا نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی بقاء کے لئے جنرل الیکشن کا فوری انعقاد ضروری ہو چکا ہے۔ ہمارے عظیم قائد عمران خان ہی قوم کے مسیحا اور محب وطن لیڈر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے” الیکشن کرائو ملک بچائو” ریلیوں میں عوامی جوش و خروش دیکھ کر حکمرانوں کی عقل ٹھکانے آجانی چاہئے اور انہیں اندازہ ہو جانا چاہئے کہ ساری کی ساری قوم چاہتی ہے کہ فوری طور پر عام انتخابات کروا دیئے جائیں۔شفاعت علی رانا نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آ ئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان ایک دفعہ پھر وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔
50