52

ملکی مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی جنرل سیکرٹری انصا ف لائرز فورم فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی اعوان نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے سوا کسی دوسرے کا نام سننے کو تیار نہیں،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کردیا ہے مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں، با شعور عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈالر کو تو نیچے نہ لا سکے لیکن معیشت کو ضرور زیر زمین لے گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات 118 سے 73 ڈالر پر آ چکی ہیں لیکن لٹیروں کی حکومت نے ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا ، لوٹ مار ایسوسی ایشن لیوی کے ذریعے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ سال 2022 پاکستانی معیشت اور کاروبار کیلئے تاریخ کا بدترین سال رہا، اس سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 50 روپے کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں