41

ملک بھر میں IDCنے 108برانچز میں سپیشلسٹ کلینک قائم کردیئے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آئی ڈی سی فیصل آباد میں پہلے ہومیوپیتھک ڈاکٹرندیم سرور مریضوں کا علاج معالجہ کرینگے ملک بھر میں آئی ڈی سی کی طرف سے 108برانچز میں فیصل آباد کے ماہرڈاکٹرندیم سرورکو ہومیو پیتھک علاج کیلئے منتخب کیاگیا جہاں وہ آنیوالے مریضوں کا ہومیوپیتھک طریقہ سے علاج معالجہ کرینگے۔تفصیل کے مطابق آئی ڈی سی کی طرف سے ملک بھر میں 108برانچز میں امراض کی تشخیص کیلئے جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے اور حال ہی میں آئی ڈی سی انتظامیہ نے اسلام آباد سپیشلسٹ کلینک کے نام سے اپنی برانچز میں مختلف شعبہ ہائے کے ماہرڈاکٹرزکی خدمات حاصل کی ہیں اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرزکے کلینک قائم کئے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو ایک ہی چھت تلے تمام طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر آئی ڈی سی میں مختلف امراض کے ماہر 16ڈاکٹرزکے کلینک قائم کئے گئے اورجہاں پرہومیوپیتھک کے معروف ڈاکٹرندیم سرور کومنتخب کیاگیا جہاں وہ روزانہ 12سے 2بجے دوپہرہومیوپیتھک طریقہ سے مریضوں کا علاج معالجہ کرینگے۔یاد رہے کہ ہومیوپیتھک کے معروف فزیشن ڈاکٹر ندیم سرور سوساں روڈ پر 1992ء سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور فیصل ہسپتال میں 2002ء سے بطور ہومیوپیتھک فزیشن مریضوں کا علاج معالجہ کررہے ہیں اوران کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھرمیں آئی ڈی سی نے فیصل آباد کے پہلے واحد ہومیوپیتھک فزیشن ڈاکٹرندیم سرور کی خدمات حاصل کرتے ہوئے انہیں آئی ڈی سی کلینک کیلئے نامزد کیا ہے جوکہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں