فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر سوشل پروٹیکشن کمیٹی ضلع فیصل آباد و امیدوار ایم پی اے پی پی 108 چوہدری قمر منصو رگل نے کہاکہ ملک میں ایک مرتبہ پھر سے انتقامی سیاست کی جا رہی ہے ،اس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،پاکستان کی معاشی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی چلی جا رہی ہے، پی ڈی ایم کی ناکام حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لئے سخت شرائط پر 300ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا وعدہ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے،تحریک انصاف حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں یکسرمستردکرتی ہے ،حکومت نے ہرطرف مہنگائی کاطوفان برپاکررکھاہے ،نااہل حکمرانوںکی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت اور امن تباہ ہو چکاہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی ۔
38