61

ملک کی عزت کیلئے قرضوں سے نجات حاصل کی جائے

فیصل آباد(پ ر) چیئر مین آ ل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ا یشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہاہے کہ پا کستانی قوم مشکل حالات میں ا ر بو ں ڈالر زکی مالی معاونت پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیا د ت سے اظہار تشکر کرتی ہے، اگر ایٹمی صلا حیت کے حامل پاکستان کی دنیا میں عزت و تو قیر کو بحال کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے جس کیلئے ایک قوم بن کر دن رات محنت کر نا ہو گی۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دوست ممالک نے ہر کڑے و قت میں ہمارا ہاتھ تھا ما ہے لیکن ضر و رت اس امر کی ہے کہ ہم قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کوششیں کریں تاکہ پاکستان کی معیشت ترقی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں