36

منافع خور مافیابے لگام ‘ دکانوں پرمن مرضی کے دام وصول کرنا معمول بن گیا

ساہیوال(بیوروچیف) ساہیوال میں آٹا، گھی، دالوں کی مہنگے داموں فروخت جاری’ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کو دوکانداروں نے ہوا میں اڑا دیا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام اپنی جاری کر دہ لسٹوں پر بھی اشیاء خوردونوش فروخت کروانے میں ناکام۔عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر، ڈپٹی کمشنرساہیوال سے نوٹس لینے اور فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔شہریوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا ہونے کیساتھ ساتھ مہنگائی مافیا نے آٹا مارکیٹں سے غائب کر دیا ہے۔ مارکیٹوں میں آٹا نا یاب ہو گیا ہے جس سے مہنگائی مافیا اور زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ہے اور دوسری جانب ضلع بھر میں دالیں، چینی،گھی مصالحہ جات، فروٹ،سبزیاں،انڈے، مرغی، چھوٹا بڑا گوشت اور باقی اشیاء خوردونوش کے خود ساختہ نرخوں نے عوام کی کمرتو ڑدی ہے دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہوا میں اڑا دیا ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ لگا کرعوام کو دونوں ہاتھوں سے لونا شروع کر رکھا ہے ،کمشنر ساہیوال ، ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں