52

مندر کی چھت گرنے سے خاتون اور بچہ شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)نیشنل بنک روڈ پر خستہ حال سناتن دھرم مندر کی چھت گرنے سے خا تو ن اور بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد ہندوؤں کے مندر کومحکمہ ا و قاف نے اپنی تحویل میں لے لیا جس میں در جنوں افراد ا باد ہوگئے اور رہائش اختیار کرلی اور بعدازاں محکمہ اوقاف کے ملا زمین سے ملی بھگت کرکے کمرشل ما رکیٹ قا ئم کرلی اور دوسری منز ل پر مختلف خاندان رہا ئش پذیر ہیں مندر کی بلڈ نگ کو محکمہ بلڈنگ اور میو نسپل کمیٹی نے خطرنا ک بلڈنگ قرار دے رکھا مگر وہا ں کے رہائشی لوگوں نے اسکو خالی کر نے سے انکار کردیا گزشتہ روز خواتین و بچے مندر کی بلڈنگ میں موجود تھے کہ اچانک اسکی خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی چھت کے ملبہ کے نیچے آ کر ایک خا تو ن نصرت بی بی اور کمسن بچہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے چھت گرنے سے دوسری منزل پر خواتین و بچے محسور ہو گئے اطلا ع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سیڑھیو ں کی مدد سے ریسکیو اہلکارو ں نے خواتین و بچو ں کو ریسکیو کرلیا اور محفوظ مقا م پر پہنچایا وا ضح رہے کہ صدیو ں پرانے مندر کی بلڈنگ انتہائی خستہ حا ل ہے جس میں درجنو ں افراد نے رہا ئش اختیا ر کر رکھی اور نیچے دکا نیں بنا ئی گئیں ہیں جن میں بھی درجنو ں افراد موجود ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں