46

منڈی صادق گنج میں ایگل اسکوارڈ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحرک

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ایگل اسکوارڈ کی جرائم کیخلاف کامیاب کاروائیاں’ ایگل اسکوارڈ کے موثر گشت سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے امکانات نظر آئے شہری’گزشتہ ہفتے ڈی پی او بہاول نگر کے احکامات پر منڈی صادق گنج میں تعینات ہونے والے ایگل اسکوارڈ کے جوانوں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ تین روز میں جوئے کے دو اڈوں کے خلاف کامیابی سے ریڈ کرتے ہوئے پہلی کاروائی میں ہسپتال کے عقب میں لڈو پر جوئے کھیلتے ہوئے 6 افراد کو پکڑا جن پر مقدمہ نمبر 27/23 درج ہوا اور دوسری کاروائی میں محلہ غزنوی میں بھی تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 6 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ نمبر 29/23 درج کیا گیا شہریوں کا کہنا ہے ایگل اسکوارڈ کا گشت کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے کاروائیاں کرنا قابل ستائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں