30

منڈی صادق گنج میں ٹریفک پولیس کے مین روڈ پر ناکے ‘ کمائی شروع کردی

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)مین روڈ پر ٹریفک لولیس کے ناکے ‘ موٹر سائیکل سواد خاص نشانہ 200 روپے فی موٹر سائیکل سوار بغیر کسی رسید کے ڈی پی او بہاول نگر نوٹس لیں’ منڈی صادق گنج تا منچن آباد مین روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاران نے ات مچا رکھی ہے آئے روز جگہ بدل بدل کر ان ٹریفک اہلکاران نے ناکے لگائے ہوئے ہوتے ہیں ان ناکوں پر صرف موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ان ناکوں پر روکے جانے موٹر سائیکل سواروں سے صرف اتنا کہا جاتا ہے کہ دو سو روپے جرمانہ دیں اور جائیں دو سو روپے کے اس خود ساختہ جرمانے کی وصولی کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاران کی جانب سے اس جرمانے کی کوئی رسید نہیں دی جاتی شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل منچن آباد میں عرصہ دراز تعینات ٹریفک اہلکاران کے فوری تبادلے کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں