فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران قائد اعظم مارکیٹ ڈجکوٹ روڈ کے صدر رانا اعجا ز حیدر نے کہاکہ موجودہ حا لا ت میں کاروبار کو چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا،موجودہ اقداما ت سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا، جو ملک و قوم کے لئے خطرناک ثابت ہو گا، موجودہ حالات میں کاروبارپہلے ہی تنزیلی کا شکار ہے اب ان حالات میںکاروبار کو چالو رکھنا انتہائی مشکل ترین بن چکا ہے ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر بجلی ‘ گیس کے بلوں میں نظرثانی کی جائے تاکہ انڈسٹریز کا پہیہ چلتا رہے اور لاکھوں مزدوروں کو روزگار ملتا رہے ،گر حکومت فوری طور پر انڈسٹریز کی بحالی کے لئے اقدامات نہ کئے تو ملک میں ایسا بے روز گاری کا طوفان آئے گا جسے سنبھالنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن جائے گا ۔
36