36

موجودہ حکمرانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا’ ساجد اقبال

کمالیہ(نامہ نگار) سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کمالیہ و رہنما تحریک انصاف ملک ساجد اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب اور مہنگائی میں ڈوبی ہوئی پاکستان یقوم کے موجودہ زبردستی حکمرانوں نے اربوں روپے کی قیمتی گاڑیاں خریدنے کیلئے قومی خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں جن پر بیٹھ کر وہ روٹی کا ایک ایک نوالہ مانگنے اور اس کو ترسنے والے بے یار و مددگار عوام پر دھول اور کیچڑ اچھالیں گے، آٹا، بجلی، گیس اور دیگر ضروریات زندگی کو بے تحاشا مہنگا اور غائب کرنے والا امپورٹیڈ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہا ہے، جنیوا کا نفرنس میں اعلان کردہ رقوم کی حقیقت ان کے بیانیے سے یکسر مختلف ہے، اعلان کردہ رقوم کانوے فیصد ایسے قرضے ہیں جو ابتدائی پر اسیس مکمل کرنے کے بعد قطرہ قطرہ دیئے جائیں گے، لاؤ لشکر کے ساتھ جنیوا سے واپسی پر یہ قوم کا اپنا حا صل وصول یہ بتارہے ہیں کہ دنیا نے ہم پر اعتماد کیا ہے۔ تیرہ کاٹولہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں پنجاب حکومت پر شب خون مارنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں