کمالیہ(نامہ نگار) سماجی رہنما حاجی محمد عمران حسینی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ خاص طور پر غریب اور محنت کش طبقہ افراد کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت مہنگائی کے جن پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ روز مرہ کی اشیائے ضروریہ میں آئے روز اضافے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں۔ حکومت عوام کوریلیف دینے کی بجائے اپنے مقدمات کو ختم کرنے میں مگن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہنگائی مکاؤ کے نام پر حکومت میںمہنگائی ختم کرنے کی بجائے اس میں پہلے سے بھی کئی گنا زیادہ اضافہ کردیا ہے۔
43