30

موجودہ حکومت کا مشن ہے کہ عوام کی زندگیاں آسان بنائی جائیں

سرگودھا (بیوروچیف) پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے تین سال کا گند ختم کرنے میں کچھ وقت درکار تھا جو حکومت نے پورا کرلیا ہے اب انشاء اللہ عوام کو ریلیف ملنے کا وقت ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا جلد شروع ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈے کرکے حکومت کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن یہ سب اوچھے ہتھکنڈے کسی کام نہیں آئیں گے عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کون کتنا کرپٹ ہے اور کس نے عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہے عوام بخوبی آگاہ ہیں چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈی دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جس سے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی منافع خوروں کیخلاف آپریشن بھی جاری ہے پی ڈی ایم کی حکومت کا ایک ہی مشن ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے جس کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں