69

موجودہ مہنگائی عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے

فیصل آباد(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹان نائب ناظم جناح ٹان ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ حالیہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم میاں شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ پاکستان کے زندہ ضمیر اور باشعور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مالی امداد فراہم کرنیوالے دوست ممالک کے جذبہ ایثار کو ہر گز فراموش نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد ین مادر وطن کے محروم طبقات کی بحالی و خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منظم سفارتی رابطے رنگ لے آئے ہیں ، جنیوا کانفرنس میں دنیا کے تمام قابل ذکر ملکوں نے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پاکستان میں ہونیوالے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور خطیر مالی نقصان کا احساس کرتے ہوئے انسانیت کی بنیاد پر حسب توفیق سیلاب زدگان کی مدد کر کے ایک اچھی روایت کو جنم دیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی عمران خان کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انتشار پسندوں کو ملکی ترقی برداشت نہیں ہو رہی، جو اس میں رخنہ ڈالنے کی خاطر نت نئی سازشیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں