جڑانوالہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل میں چادر پھنسنے سے سڑک پر گرنے والا نوجوان پیچھے سے آنے والی بس تلے آ کرجاں بحق ہوگیا، حادثہ اڈہ جوہل کے قریب پیش آیا، تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر اڈہ جوہل کے قریب موٹر سائیکل میں چادر پھنسنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عدیل ولد مقبول سڑک پر گر گیا اور پیچھے سے آنیوالی نجی کمپنی کی تیز رفتار بس کے ڈرائیور نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں سڑک پر گرنے والا نوجوان طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش کو پولیس کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
37