مکوآنہ(نامہ نگار)مکوانہ اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ رک نہ سکا شہری نقدی وقیمتی اشیاء سے محروم چوروں کی موجیں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں پولیس ناکام جس کی بڑی وجہ تھانہ کھرڑیانوالہ کی چوکی مکوانہ کو سرکاری گاڑی کا نہ ملنا بھی ایک اہم وجہ ہے عرصہ دراز سے چوکی مکوانہ کو دی گئی سرکاری گاڑی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی ہائی سپیڈ گدھا گاڑی سے زیادہ نہ ہے اہلیان علاقہ نے پولیس کے اعلی احکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ پولیس کے کروڑوں روپے کے بجٹ سے چوکی مکوانہ کو ایک نئی سرکاری گاڑی دی جائے جس سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں آسانی ہو اور ڈکیتی و راہزنی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جائے اور عوام چوروں کے خوف کی بجائے سکھ کا سانس لے سکے۔
45