34

مکی کلاتھ مارکیٹ میں فورکول پاورسپلائی تاروں کی تنصیف مکمل

فیصل آباد (پ ر)مکی کلاتھ مارکیٹ میں فورکول پاور سپلائی تاروں کی تنصیب کا عمل مکمل ہو گیا’ ہم اللہ کا شکربجا لاتے ہیں جس کی دی ہوئی توفیق سے ہم ایک اور وعدہ وفا کرنے میں کامیاب ہوئے’ ہم مکی کلاتھ مارکیٹ کے دوکانداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن کے وقت ہم نے جتنے وعدے کئے تھے ایک ایک کر کے پورے کریں گے’ ان خیالات کا اظہار مکی کلاتھ مارکیٹ کے صدر سلطان بٹ’ سرپرست حاجی عبدالغفار پپو’ چیئرمین حاجی سرور’ وائس چیئرمین جاوید دوپٹے والا’ سابق صدر حاجی سلیمان’ چیف آرگنائزر حاجی شفیق و دیگر عہدیداروں نے مکی کلاتھ مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر مارکیٹ کے نائب صدر عمران بھٹو کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے کیا’ استقبالیہ تقریب کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر’و سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی تھے’تقریب میں مکی مارکیٹ کے ریاض تونسوی’ مہر یوسف’ محمد شہباز’ محمد یونس’ حافظ ولید’ غلام قادر’ عمران قاضی’ فیصل بادشاہ’ محمد اکرام’ رانا عبدالرحمن’ محمد نواز بھولا ‘ شیخ فاضل’ عبدالماجد معاذ کے علاوہ دوکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ سلطان بٹ نے کہا کہ ہم نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے گذشتہ17 سالوں سے رکے ہوئے ترقیاتی کام مکمل کروا رہے ہیں’ مکی کلاتھ مارکیٹ کی سٹریٹ لائٹس چالو ہو چکی ہیں اس کے علاوہ مارکیٹ کے آہنی گیٹ’ دوکانوں پر نمبرنگ پلیٹ اور دوکانوں کی چھتوں کی صفائی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے’استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر’و سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ہم مکی کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہماری کوشش ہے کہ مکی کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کو مالکانہ حقوق جلد جائیں اور دوکانوں کی رجسٹریوں کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے جس کیلئے ہم مارکیٹ کے صدر سلطان بٹ و دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ ہم دوکانداروں کو رجسٹریوںکی جلد خوشخبری دیں گے’ انہوں نے کہا کہ مکی کلاتھ مارکیٹ کے دوکاندار جتنی عزت ہمیں دیتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ڈبل کر کے واپس کریں اور وہ اسی صورت ممکن ہو سکتی ہے کہ ہم ان کے مسائل حل کریں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں’ انشاء اللہ سپریم انجمن تاجران آپ کی منتخب باڈی کے ساتھ مل کر آپ کے تمام مسائل حل کروائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں