فیصل آباد (پ ر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور غربت پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔آٹا’ گھی’ دالوں ‘ چاول کی قیمتوں میں کمی لانے’ زراعت کے شعبہ میں بہتری لانے سمیت صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں آٹا’ دالیں ‘ چاول اور گھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ‘ ملک میں غربت بڑھ رہی ہے لہٰذا حکومت مہنگائی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اس کے ساتھ ساتھ بجلی نرخوں میں کمی لانے کیلئے ملک میں نئے آبی ذخائرتعمیر کئے جائیں’ تاجر برادری گیس قیمتوںمیں بلا جواز اضافہ کو بھی مسترد کرتی ہے حکومت کے اس اقدام سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا حکومت غریب طبقہ کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنی پالیسی وضع کرے اور عوام کے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کی جائے۔
40