40

میئر شپ کراچی ‘جماعت اسلامی کس سے ہاتھ ملائیگی؟

کراچی(بیوروچیف)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد کراچی میں میئر کی سیٹ کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔بلدیاتی انتخابات جن میں الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرن آٹ 20 فیصد تک رہا۔پیر کو جاری کیے گئے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 93 یونین کمیٹیوں سمیت پہلے، جماعت اسلامی 86 یوسیز کے ساتھ دوسرے جبکہ تحریک انصاف 40 یوسیز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مسلم لیگ ن کے پاس سات، جے یو آئی کے پاس 3، تحریک لبیک کے پاس 2، تین آزاد اور ایم کیو ایم حقیقی کو ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی۔11 یونین کمیٹیوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔کراچی میٹرو پولیٹن میں 246 عام نشستیں ہیں جبکہ خصوصی نشستوں میں 33 فیصد خواتین، 5 فیصد نوجوانوں، 5 فیصد مزدوروں، ایک فیصد معذوروں اور ایک فیصد نشستیں خواجہ سراں کے لیے مختص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں