32

میری عوامی خدمات کافیصلہ تاریخ کریگی ‘ وزیراعظم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک اگر صحیح سمت میں ہوتا تو ہمیں قرضوں کی ضرورت نہ پڑتی، ہمیں آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں،صحبت پور بلوچستان سیلاب سے شدید متاثر ہوا وہاں آج بھی پانی کھڑا ہے،پنجاب میں دس سال گزارے، اس دوران میری خدمات کا فیصلہ تاریخ کرے گی ۔ لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز پروبیشنری آفیسر کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لئے انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان بھر کے چمکتے ستاروں کو اسنا تقسیم کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے، پاس آئوٹ ہونے والے افسران کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا گزشتہ مون سون سیزن کے دوران سیلاب کے باعث کئی علاقے تباہ ہوگئے تھے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی سیلابی پانی موجود ہے۔ صحبت پور میں سکول کی تعمیر کا ٹارگٹ دیا، بلوچستان کا علاقہ صحبت پور سیلاب میں سمندر نظر آتا تھا، افسران نے سیلاب زدگان کی جو مدد کی وہ قابل تعریف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں