چنیوٹ (نامہ نگار)بھوآنہ میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز ورکرز کا میونسپل کمیٹی بھوآنہ میں ہونے والی سیاسی بھرتیوں کے خلاف احتجاج۔ درجہ چہارم کی 11آسامیوں پر میرٹ سے ہٹ کر بھوآنہ کے نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کر کے اور دور دراز کے لوگوں کو سیاسی طور پر بھرتی کرنے کی وجہ سے پرانے اور ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز کا مسلسل احتجاج جاری ہے، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ وہ نسل در نسل بھوآنہ شہر کی صفائی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے گٹروں کی صفائی کی دوران جانوں کی قربانی دی ہے،اس وقت ان سے سیاسی رہنماؤں نے وعدے کیئے تھے کہ انہیں مستقل کیا جائے گا، لیکن اب نئی بھرتی میں انہیں مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے،ان کا مطالبہ ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر کی جانے والی بھرتیاں کینسل کی جائیں۔
42