23

میٹرک کے امتحانات شروع ‘ 26لاکھ 6ہزار 70طلبہ شریک

لاہور(بیوروچیف)سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی)پنجاب جاوید اختر محمود نے لاہور بورڈ میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے پنجا ب بھر میں ہفتہ (آج)سے شروع ہونے والے سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحان 2023 کے لیے محکمہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ سیکر ٹر ی HED نے مزید کہا کہ 2,606,070 ا میدوار سیکنڈری سکول (میٹرک)کے سالانہ امتحان 2023 میں تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs)میں شرکت کریں گے۔ اور مزید کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔جاوید اختر محمود نے مزید کہا کہ امتحان کے منصفانہ اور شفاف انعقاد میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام BISEs کے چیئرمین روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں