39

نئے تعمیر ہونیوالے کرش پلانٹ سے پانی کی موٹریں چوری

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) کوٹلہ لدھیان میں نامعلوم چوری نئے تعمیر ہونیوالے کرش پلانٹ سے رات کی تاریکی میں دو پانی کی موٹریں چوری کرکے لے گئے ‘ پہاڑ پور پولیس نے رپورٹ درج کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹلہ لدھیان میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں سعد اللہ موسیٰ خیل کے نئے تعمیر ہونیوالے کرش پلانٹ سے 2پانی کی موٹریں جن کی مالیت 1لاکھ 20ہزار روپے بنتی ہے چوری کرکے لے گئے ‘پہاڑ پور پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف 379ppcکے تحت درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں