78

نااہل حکمرانوں نے آٹھ ماہ میں معیشت تباہ کر دی’ سجاد مسعود

کمالیہ(نامہ نگار) تحصیل صدر پاکستان عوامی تحریک میاں سجاد مسعود نے کہا ہے کہ نا اہل نالائق حکومت نے 8 ماہ میں معیشت کو بد ترین تباہی میں دھکیل دیا جبکہ مہنگائی کو پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی اور صنعتی شعبہ بند ہونے سے ملک میں بیروزگاری کا طوفان آگیا۔ ایک طرف عوام روح و جسم کارشتہ بر قرار رکھنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار پر مسلط ٹولہ اپنی لوٹ مار کو تحفظ دینے کیلئے این آر ٹو پر زور شور سے عمل کر رہا ہے جس کی پوری قوم بھر پور مذمت کرتی ہے۔ قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی جدو جہد کر رہے ہیں جس میں پوری قوم انکے ساتھ ہے۔ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں