49

ناجائز منافع خوروں کیخلاف FIRدرج کرائی جائیں ‘ ADCGعثمان منیر

ساہیوال (بیوروچیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس انسپکشنز کی تعداد بڑھائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اور سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیں تاکہ دیگر اشیاء صرف کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منٹگمری ہال میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایس این اے خرم سلیم سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر ہر صورت عملددرآمد یقینی بنایا جائے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کیلئے دوکانداروں کو سختی سے تلقین کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں