22

نالے سے خاتون کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ 66 موڑ کے قریب نالے سے 35سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر شناخت نہ ہونے پر ہسپتال پہنچا کر متوفیہ کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریسکیو1122 کو اطلاع ملی تھی کہ جھنگ روڈ پر66 موڑ کے قریب گندے نالے میں خاتون کی نعش تیر رہی ہے، جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو نالے سے نکال کر تھانہ ٹھیکری والا پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں