29

نجی تعلیمی ادارے عوام کی خدمت کررہے ہیں،رانا فقیر حسین

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تعلیمی میدان میں نجی تعلیمی ادارے رورل ایریا میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں،رانا شاہد مقرب،معاشرے میں بہتری اور پاکستان کی ترقی کیلئے والدین بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں ،رانا فقیر حسین،تعلیم حاصل کرنا ہر پاکستانی بچے کا حق ہے اور یہ حق نجی تعلیمی ادارے کم فیس میں بچوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر دے رہے ہیں ہمارے بچے پاکستان کا مستقبل ہے اور نجی تعلیمی ادارے رورل ایریا میں سستی تعلیم دے کر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم رانا فقیر حسین ،رانا خلیل احمد،رانا شاہد مقرب،محمد اسلم بٹ،میاں ندیم شہزاد،چوہدری ندیم سندھو،و دیگر نے نورالسلام ہائی سکول 36ج ب کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا اس موقع پر زاہد وقاص تارڈ،وارث علی،حاجی جاوید اقبال،نعمان گل،چوہدری نوید گجرسمیت سینکڑوں طلبا و طالبات اور والدین بھی موجود تھی تقریب میں بچوں نے مختلف قسم کے شاندار ٹیبلوز پیش کر کے خوب داد وصول کی تقریب میں میٹرک کے امتحانات میں علاقہ بھر میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا شرکا کا کہنا تھا کہ رورل ایریا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے حوالے سے نورالسلام ہائی سکول کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں