14

نوازشریف عوام کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ 100دنوں میں حکومت معاشی استحکام کے لئے کے گئے عملی اقدامات سے کامیاب ہوچکی ہے۔اُمیدہے وفاقی بجٹ میں بھی غریب عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف اورانڈسٹری کومستحکم کرنے کیلئے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے۔اُن کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے بھی اقتدارمیں آنے کے بعد100دنوں میں عوامی فلاح وبہبوداوردرجنوں وعدے اوردعوے کئے تھے مگروہ کسی ایک وعدے کوبھی پورانہ کرسکے بلکہ ہروعدے پریوٹرن لیا۔ موجودہ واحد حکومت ہے جس نے 100دنوں میں تمام وعدے پورے کئے ۔پی ٹی آئی کی پیداکی گئی مہنگائی کووزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف متحرک ہوکرنیچے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کسی بھی طریقے سے عوام کومشکلات سے نکالناچاہتے ہیں۔بجلی کے200یونٹ کے ریلیف سے غریب عوام یوٹیلٹی بلزسے بھی نجات حاصل کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ نے کہا کہ ملک پاکستان معاشی استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔ غریب عوام بے فکررہیں بجٹ میں اُنہیں تکلیف نہیں ریلیف ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں