34

نوجوان کی خودکشی

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ کے علاقہ چونگی نمبر 6 کے نوجوان کی مبینہ خود کشی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کردیا۔ کمالیہ کے علاقہ چونگی نمبر 6 کے رہائشی محمد فاروق نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں