32

نوسربازوں نے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر شہری کو لوٹ لیا’ متاثرہ نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لاری اڈا کے قریب نوسربازوں نے بس سے اترنے والے 39 سالہ نامعلوم شخص کو باتوں میں لگا کر نشہ آور اشیاء کھلائی، حالت غیر ہونے پر اسکی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو گئے، راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں