36

نوسر بازوں نے پردیسی کو لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں کے گروہ نے نشہ آور اشیاء کھلا کر دوران سفر پردیسی کو لوٹ لیا’ ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان کا رہائشی 54 سالہ ہدایت علی ولد عبدالرحمن کاروبار کے سلسلہ میں فیصل آباد آ رہا تھا کہ کوچ میں سوار نامعلوم مسافروں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر اسکی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو گئے جب کوچ سٹی ٹرمینل پر پہنچی تو کنڈیکٹر نے سیٹ پر مسافر کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر ریسکیو1122 کو اطلاع کی جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں