فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد کے سینئر ایڈووکیٹ اور پنجاب بار کونسل کے سابق رکن میاں عبدالسلام نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری نوید مختار گھمن کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل سے وکلاء برادری میں جائز طور پر شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہو چکی ہے اور لوگوں کو اپنے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سنگین خدشات اور خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کو اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واضح طور پر ملزموں کی گرفتاری کیلئے مدت کا تعین کرنا چاہیے اور اگر پولیس اس سلسلہ میں اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو پھر ان کے ساتھ تعاون کو ختم کرنے کا اعلان کرناہوگا۔
73