35

نگران وزراء نے سرکاری گاڑیاں واپس کر دیں

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچا دی گئیں جن میں سے دو ارکان نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوادیں۔ذرائع کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کے دو ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔ نگران وزراء ایس ایم تنویر ور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دی ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے نامزد 11نگران وزراء میں سے 8نے حلف اٹھا یا تھا۔حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔2نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں