لاہور (بیوروچیف)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلی کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلی کیلئے متفقہ نام طلب کرلیاان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلی کا تقرر کیا جائے گا۔نگراں وزیراعلی کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔
51