38

واپسی کیلئے محفوظ راستے کی ”تلاش ”

اسلام آباد (عظیم صدیقی )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ”محفوظ قانونی راستہ ” بنانے کا کام شروع ‘ حفاظتی ضمانت اور تا عمر نا اہلی سزا کو چند سال تک محدود کرنے کا قانون بل اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ‘ اور یہ کام رواں ماہ ہی میں پورا ہوگا جس کے بعد قائد مسلم لیگ (ن) لاہور ایئر پورٹ پر اتریں گے ‘ قانون اعظم نذیر تارڑ سابق مشیر قانون بیرسٹر ظفر خان سمیت نصف درجن قانونی آئینی ماہرین گزشتہ ایک ہفتہ سے مشاورت میں مصروف ہیں کہ ایک قانونی بل قومی اسمبلی اور پھر سینٹ سے منظور کروایا جائے کہ تا عمر نا اہلی قانون میں ترمیم کی جائے اور اسے پانچ تا دس سال تک محدود کردیا جائے یہ قانون بآسانی منظور ہو جائیگا جس کے بعد میاں نواز شریف وطن آئینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل تمام قانونی مشکلات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی کیلئے عدالت میں درخواست جمع کروائی جائے گی۔درخواست میں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ عدالت سے ریلیف ملتے ہی نواز شریف پاکستان آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں