23

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کو سونپ دیا گیا

اسلام آ باد (بیورو چیف) وزیراعظم شہباز شریف نے مشیر بر ائے سیا سی وعوامی امور رانا ثنا اللہ خاں کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا ۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد انہیں نیا قلم دان سونپنے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کے پاس تھا۔ وزیر اعظم نے ان سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں